Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپاسبل پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز

تجسس سے بھرپور کہانی اور ٹام کروز کے اسٹنٹس نے مداحوں کے دل جیت لیے
شائع 15 جولائ 2023 10:57pm
Mission Impossible 7 hit Pakistani cinemas - Aaj News

ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپاسبل ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کو پاکستانی سینما گھروں میں بھی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

فلم مشن امپاسبل 7 بارہ جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد 14 جولائی کو پاکستانی سینما گھروں میں بھی پیش کردی گئی۔

فلم سینما گھروں کی زینت بنی تو نہ صرف فلمی شائقین بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی سینما کا رخ کیا اداکارہ رابعہ کلثوم کا آج ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ ٹام کروز کی مداح ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں بھی ضرور دیکھتی ہوں لیکن ہمیں مشن امپاسبل تک پہچنے تک ہر شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

پاکستانی گلوکار ڈینو بھی فلم دیکھنے پہنچے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمیں بھی اچھی بن رہی لیکن ہالی ووڈ سے ان کا مقابلہ نہیں ۔

اس موقع پر سینما منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ مشن امپاسبل کے کوئی پاکستانی فلم نہیں دیکھے گا، ٹام کروز کی یہ فلم لگنے کے باوجود شائقین پاکستانی فلمیں بھی دیکھنے آرہے ہیں

یہ فلم 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مشن امپاسبل: فال آوٹ‘ کا سیکوئل ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فلم کے بھی دو ہی مرکزی پروڈیوسر ہیں جن میں ایک فلم کا مرکزی کردار یعنی ٹام کروز اور دوسرے اس فلم کے ہدایت کار یعنی ’کرسٹوفر میک کوری‘ ہیں۔

مشن امپاسبل کی کہانی کا مرکزی خیال، امریکی اسکرین پلے رائٹر بروس گیلر کاہے، اس فرنچائز کی تمام فلمیں اسی کہانی کے تناظر میں بنی ہیں۔

یہ فلم پونے تین گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل ہے تاہم دو حصوں پر مشتمل فلم پہلے حصے میں ٹام کروز دیوانہ وار ڈرائیونگ کرتے اور بھاگتے ہوئے نظر آئے، فلم کے دوسرے حصے کو 28 جون 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں ’مشن امپاسیبل: فال آؤٹ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

Tom Cruise

mission impossible 7