Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاؤس کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے حتمی دلائل طلب

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج ہے
شائع 15 جولائ 2023 10:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ: طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

روبینہ جمیل، مقبول احمد، عمران نذیر، قاسم علی، بلال احمد، توقیر عباس اور عبد الحفیظ نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے 185 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی

عدالت نے 7 ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

pti chairman

atc lahore

imran khan arrested

jinah house attack

MAY 9 RIOTS