Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استحکام پاکستان پارٹی کا مضبوط ملکی معاشی پروگرام کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

بہترین معاشی پالیسیوں پر مشتمل لائحہ عمل وضع کیاجائے، عبدالعلیم خان کی ہدایت
شائع 15 جولائ 2023 09:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے ملک میں مضبوط معاشی پروگرام کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ مستقبل کے لیے بہترین معاشی پالیسیوں پر مشتمل لائحہ عمل وضع کیا جائے، سالانہ ملکی شرح نمو تشویشناک حد تک کم ہے، ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ زراعت، صنعت اور قومی ترقی کے لیے جدید خطوط پر پالیسیاں متعارف کروائیں گے، زرعی اور معاشی ماہرین کی سفارشات کو منشور میں شامل کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ نئے معاشی ایجنڈے میں زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی، مستحکم معیشت وقت کی ضرورت ہے اس کے بغیر اقوام عالم میں مقام ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں یوتھ کے نام پر نوجوان نسل کو صرف گمراہ کیا گیا، بیروزگارنوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند اور خود روزگار کے قابل کرنے کے مواقع پیدا کریں گے، چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے ہی ملکی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہو گا۔

عبدالعلیم خان سے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

اس سے قبل صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کرنے والوں میں ساہیوال سے نوریز شکوراور گوجرانوالہ سے رانا نذیراحمد خان ، حافظ آباد سے مامون جعفر تارڑ اور اوکاڑہ سے دیوان اخلاق شامل تھے۔

ان ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے عبدالعلیم خان سے اپنے اپنے اضلاع کے حوالے سے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Abdul Aleem Khan

ECONOMIC STABILITY

ECONOMY AND PAKISTAN

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

STRONG DOMESTIC ECONOMIC PROGRAM

DECIDED TO FORM A TEAM