Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں حکومت معاہدے کا احترام جاری رکھے گی، وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

شہبازشریف اور کرسٹالینا جور جیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 12:57pm

وزیراعظم شہبازشریف اور منیجنگ ڈائریکٹر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جور جیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف معاہدے کا احترام جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے ایس بی اے کی منظوری پر کرسٹالینا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام بحالی کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور، جلد معاہدے کا اعلان متوقع

ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے قائل کردینے والا کیس بنایا، شرائط کی تکمیل کے حوالے سے آئی ایم ایف بورڈ شک و شبے میں تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ٹیلیفونک گفتگو، پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی

کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ شک تھا کہ پاکستان شرائط پوری نہیں کرپائے گا لیکن وزیراعظم پاکستان سے ذاتی طور پر ملنے کے بعد بورڈ کو بتایا کہ پاکستان شرائط پر عمل درآمد پر سنجیدہ ہے، ماضی میں پاکستان کے ساتھ بے اعتمادی کی فضا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف میں 3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا، عالمی مالیاتی ادارے نے تصدیق کردی

انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب دونوں اطراف باہمی اعتماد کا تعلق قائم ہوچکا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا خاص رکن ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی، وزیراعظم

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جور جیوا نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پیرس ملاقات میں معاہدہ پورا کرنے کے عزم کی یقین دہانی کرائی گئی، شہباز شریف نے جو لیڈر شپ دکھائی، وہ لائق تحسین ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باہمی اعتماد استوار ہو چکا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی ہرممکن حد تک مدد کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا کہ آپ کے قیمتی الفاظ پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں، معاہدے کی ذرا سی خلاف ورزی بھی برداشت نہیں کروں گا، 12 اگست تک ہماری حکومت ہے پھر نگراں حکومت آجائے گی، نگراں حکومت معاہدے کا احترام جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین اور لذیز آم پیدا کرتا ہے، احترام کے جذبے کے طور پر آپ کو آموں کا تحفہ بھجوا رہا ہوں۔

اسلام آباد

Kristalina Georgieva

PM Shehbaz Sharif

MD IMF