Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن 2018 میں شہبازشریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

سابق ایم پی اے نیلم حیات ملک کا بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان
شائع 14 جولائ 2023 07:42pm

سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق ایم پی اے نیلم حیات ملک نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، آج پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سردار محمد خان لغاری این اے 192 ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، انہوں نے 2018 کا الیکشن اسی حلقے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور اپنے مدمقابل شہبازشریف کو ہرایا تھا۔

سردار محمد خان لغاری نے 9 مئی کے واقعات پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے ویڈیو بیان میں فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی مذمت کی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے نیلم حیات ملک نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ اور 9 مئی واقعات کی شدید الفاط میں مذمت کی۔

نیلم حیات ملک کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے جناح ہاوس پر دھاوا بولنے پرعوام کو اکسایا، پرتشدد واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

pti

PTI Leaders Left Party

muhammad khan leghari