Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلئے قطر جانے والا ایرانی شہری گرفتار

گرفتار ملزم جاسم کے موبائل فون میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود، حکام
شائع 14 جولائ 2023 02:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلئے قطر جانے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جاسم کے موبائل فون میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر درج رہائشی پتے اور اہلخانہ سے متعلق جواب دینے سے قاصر رہا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر پاکستانی سفری دستاویزات انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

FIA

karachi