Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل پر خاتون سے مبینہ زیادتی

شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو ٹریل تھری کے جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 10:06am
تھانہ کوہسار، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
تھانہ کوہسار، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

اسلام آبادمیں ٹریل تھری پرخاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر شیخو پورہ سے راولپنڈی بلایا گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کوہسار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق نعمان نامی شخص نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر راولپنڈی بلایا اورپھرسیرکے بہانے ٹریل تھری پرلے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون شیخوپورہ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے جس کا نعمان نامی شخص سے رابطہ ہوا ۔ نعمان نے اسے نوکری کا جھانسہ دیکرراولپنڈی بلایا اور اس سلسلے میں 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔

راولپنڈی میں ملزم سیرکے بہانےخاتون کو موٹرسائیکل پربیٹھا کراسلام آباد مارگلہ ہلز ٹریل تھری پرلے گیا جہاں اس سے جنگل میں گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Sheikhupura

اسلام آباد