Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ تا ایران زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں جانے کی اجازت دینے پر اتفاق ہوگیا

سندھ تا ایران براستہ سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 13 جولائ 2023 10:57pm
مراد علی شاہ سے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کی ملاقات — تصویر: وزیراعلیٰ سندھ ٹوئٹر
مراد علی شاہ سے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین کی ملاقات — تصویر: وزیراعلیٰ سندھ ٹوئٹر

رواں برس سندھ تا ایران زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں جانے کی اجازت دینے پر وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی قونصل جنرل کا اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بسز اور گاڑیاں کراچی سے چابہار براستہ سڑک سے جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ سندھ تا ایران براستہ سڑک جانے کیلئے طریقہ کار بنایا جائے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ تا ایران براستہ سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہوگا، وزیر خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کراچی تا چابہارراستہ کھولنے کیلئے بات کریں۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ زائرین کو چابہار لے جانے کیلئے3000 بسوں کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ پرائیوٹ سیکٹر سے بات کر کے بسوں کا انتظام کیا جائے۔

مراد علی شاہ اورحسن نورین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

صحت کے شعبہ میں تھیلسیما، امراض قلب اور دیگر امراض کے سندھ میں ماہرین کو مہارت ہے وہ ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

sindh chief minister

Syed Murad Ali Shah

Iranian Consul General

Chah Bahar