Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کچے میں پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او تھانہ کشمور بازیاب

پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے
شائع 13 جولائ 2023 08:42pm

کچے میں پولیس نے آپریشن کرکے ایس ایچ او تھانہ کشمور گل محمد مہر کو بازیاب کرالیا۔

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن میں تھانہ کشمور کے ایس ایچ او گل محمد مہر کو بازیاب کرالیا ہے، چند روز قبل ڈاکوؤں نے ایس ایچ کشمور گل محمد اور دو پولیس اہلکاروں کو کندھ کوٹ کی حدود سے اغوا کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے اور ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے ایس ایچ او بازیاب کروالیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے، اور دیگر مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

Kacha Area

kacha operation