Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

قبائلی علاقوں کی زمین کے حوالے سے ٹرانسپرنسی اہم ہے، امریکی سفیر

امریکی کئی کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی کررہی ہیں، ڈونلڈ بلوم
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 05:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہونے پر پاکستانی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستانی حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی حکومت کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا، امریکی کئی کمپنیاں پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی کررہی ہیں۔

انھوں نے خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کی زمین کے حوالے سے شفافیت اہم ہے، خواتین کے حوالے قانون سازی بھی انتہائی اہم ہے۔

IMF program

US Embassy Islamabad

US Ambassador Donald Bloom