Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین کے قتل کا ڈراپ سین

بیٹی اور داماد نے پیسوں کی لالچ میں قتل کیا، پولیس
شائع 13 جولائ 2023 01:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں چند روز قبل سرکاری ٹی وی کے کیمرہ مین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں بیٹی اور داماد ہی ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی اور داماد نے پیسوں کی لالچ میں کمیرہ میں کو قتل کیا اور واردات کے بعد دونوں اسلام آباد چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی کے کیمرہ کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر قتل کردیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تھی اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور بالآخر ملزمان تک پہنچ گئی۔

لاش ملنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی گئی۔

KPK Police

KP Law and Order Situation

KPK Crime