Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ایک شخص کیلئے دہرا معیار اختیار نہیں کیا جاسکتا‘، عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

ہم پہلے والے نقظہ نظر کے مطابق فیصلہ کریں گے، لاہور ہائی کورٹ
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2023 11:25am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حافظتی ضمانت دو ہفتے کے لئے منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی اور امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی راولپنڈی کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عمران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی دو ہفتے کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانت کے لئے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، آپ کے مطابق عدالتوں کی سکیورٹی صورتحال کافی خراب ہے، لہٰذا ہم اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ دوسرے شہری بھی عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، کسی ایک شخص کے لئے دوہرا معیار اختیار نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا ہم پہلے والے نقظہ نظر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواست دائر کی تھیجس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان پر اعانت جرم کا الزام ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، وہ مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں، مگر خدشہ ہے پولیس انہیں گرفتار کر لے گی، اس لئے عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

imran khan

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS