Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک بار پھر وائٹ کرولا گینگ سرگرم

3 ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سونا اور رقم لے اڑے
شائع 13 جولائ 2023 09:05am
فوٹو ــ علامتی تصویر/ فائل
فوٹو ــ علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں ایک بار پھر وائٹ کرولا گینگ سرگرم ہوگیا۔

گلبرگ بلاک 13میں وائٹ کرولا گینگ کی گھرمیں ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔

گینگ 15منٹ میں گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگیا، 3 ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سونا اور رقم لے اڑے۔

ملزمان نے گھر سے مجموعی طور پر ایک کروڑ مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان کی گھر میں داخلے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime

Dacoits