Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چیئرمین کی ایک اور مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

خدشہ ہے پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لے گی، درخواست کا متن
شائع 12 جولائ 2023 09:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک اور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کرلے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایک اور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عمران خان کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، انہیں 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا ہے اور اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، وہ مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن خدشہ ہے پولیس انہیں گرفتار کر لے گی، عدالت متعلقہ فورم سے رجوع کرنے تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

imran khan

pti chairman