Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی

پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 07:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کردی، پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمرایوب کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

اس نوٹس میں قرار دیا گیا ہے کہ پرویز خٹک کو 21 جون 2023 کو پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر شوکاز نوٹس بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک کا تحریک انصاف کی صدارت چھوڑنے کا اعلان

نوٹس میں واضح کیا گیا کہ بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے حوالے سے مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا لہذا پرویز خٹک کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے برطرفی کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

اس نوٹس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف سے پرویز خٹک کی رکنیت فوری طور پر معطل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کے بعد پرویز خٹک کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا، پی ٹی آئی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کارکنوں کو ورغلانے پر پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

انہوں نے کہا تھاکہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔

pti

اسلام آباد

Pervez Khattak

Party core membership