Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی بندش کیخلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج، کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا عملہ دفتر خالی کرکے چلا گیا

مظاہرین نے کے الیکٹرک دفتر کے سامنے سڑکیں بلاک کردیں
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 07:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا تمام عملہ دفتر خالی کر کے چلا گیا۔

شہر قائد میں بجلی لوڈشیڈںگ کے خلاف شہریوں نے کے الیکٹرک ہیڈآفس پر ہنگامہ آرائی کی۔ کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے لیاری اور پیپلز پارٹی کے ضلع جنوبی کے مکینوں نے دھرنا دے دیا۔

جس کے بعد کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کا تمام عملہ دفتر خالی کر کے چلا گیا جبکہ مظاہرین نے کے الیکٹرک دفتر کے سامنے دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی اور لیاری کے مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بھی احتجاجی ریلی میں شریک ہوئے۔

احتجاجی دھرنے میں شہریوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں کی احتجاج میں آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرد اور خواتین کی بڑی تعداد احتجاج میں موجود ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے جینا دشوار کردیا ہے۔

karachi

protest

rally

K-Electric

Pakistan People's Party (PPP)