Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سادہ لوح شہریوں کو عمرے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

دودیگر ملزمان نے شہریوں سے یو اے ای میں ملازمت کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے
شائع 12 جولائ 2023 04:43pm
تصویر: پکس بے/فائل
تصویر: پکس بے/فائل

ایف آئی اے نے شہریوں سے عمرے کی ادائیگی کا جھانسہ دے کر اور بیرون ملک نوکریوں کے عوض لاکھوں روپے بٹورنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ نے کامیاب کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں جاوید اقبال، شفقت شہزاد اور محمد آصف شامل ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو خانیوال اور مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے جاوید اقبال نامی ملزم نے مختلف شہریوں سےعمرے کی ادائیگی کیلئے پیسے بٹورے، اور 24 لاکھ روپے وصول کر کے روپوش ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دیگر دو ملزمان شفقت شہزاد اور آصف نے عرب امارات میں ملازمت کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہری سے پیسے بٹورے، ملزمان نے 8 لاکھ وصول کئے تاہم شہری کو ملازمت دینے میں ناکام رہے، اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو شہریوں کی شکایت پر گرفتار کیا اور ان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

arrest

FIA

Human Traffickers