Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری کی دیدہ دلیری نے ڈاکوؤں کو چپل چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے ڈکیتی کی کوشش کسطرح ناکام بنائی
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 04:35pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 35 اے میں شہری نے کمال بہادری سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

کورنگی کے رہائشی شہری اپنی گاڑی میں آئے اور رہائش گاہ کے سامنے کچھ دیر کے لئے رکے۔ اتنے میں تعاقب کرتے دو ڈاکو بھی موٹر سائیکل پر آگئے۔

کار سوار شہری نے حاضر دماغی سے کام لیا اور گن لوڈ کرکے ملزمان پر فائر کھول دیا۔ جس کے بعد ڈکیتی کرنے والے افراد حواس باختہ ہوکر فرار ہوگئے اور جاتے جاتے اپنی چپل بھی چھوڑ گئے۔

واقعہ کے بعد آبادی کے لوگ بھی جمع ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کی بہادری کو دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کی تو ملزمان فرار ہوگئے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime