Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلائی اوور کے نیچے کچرے کا ڈھیر اسپورٹس ارینا میں کیسے تبدیل ہوگیا

اسپورٹس ارینا میں شہری باسکٹ بال، بیڈ منٹن سمیت دیگر انڈور کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 06:59pm
Sports arena construction completed under North Nazimabad Flyover - Aaj News

کراچی کے نارتھ ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے اسپورٹس ارینا کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، پل کے نیچے پہلے کچرے کے ڈھیر اور منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم تھے۔

شہر قائد میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بنگلوار نے احسن اقدام کرتے ہوئے غیراستعمال جگہوں کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنا شروع کردیا۔

انھوں نے نارتھ ناظم آباد فلائی اوور کے نیچے بھی اسپورٹس ارینا کی تعمیر کروائی جس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جہاں شہری باسکٹ بال، بیڈ منٹن سمیت دیگر انڈور کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگلوار نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے نوجوانوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسر ہوں گی، منشیات فروشوں سے بچاؤ اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے خصوصی اقدام کیے ہیں۔

دوسری طرف اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر علاقہ مکین بھی خوش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے، علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو کھیلنے کے لیے بہترین جگہ میسر ہوگی۔

اسپورٹس آرینہ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھیلوں کے علاوہ پارک اور کافی شاپ بھی بنائی گئی ہے۔

sports

Karachi development

Karachi Parks