Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کی فائرنگ، دبئی سے شادی کیلئے آنے والا نوجوان جاں بحق، دوست زخمی

ہاشم کو لگنے والی گولی مجھے لگی جس سے میں زخمی ہوا، دوست
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 03:41pm
پولیس کی فائرنگ سے مرنے والا نوجوان ہاشم
پولیس کی فائرنگ سے مرنے والا نوجوان ہاشم

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے اشارے پر نہ رکنے پر نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہاشم نامی شخص جاں بحق اور دوست زخمی ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق ہاشم اوردوست بلوچستان میں نورانی کے مزار پر گھومنے گئے تھے، واپس آتے ہوئے پولیس کے اشارے پر نہ رکنے پر اہلکاروں نے دونوں پر فائرنگ کی۔

لواحقین نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہاشم 15 سال سے دبئی میں مقیم تھا اور شادی کے لیے کراچی آیا تھا، ہاشم کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس موبائل کھڑی تھی، موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اشارے پر نہ رکنے پر اہلکاروں نے پیچھے سے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی۔

زخمی شہری کا بیان

واقعہ میں زخمی ہونے والے شہزاد بھٹی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، عینی شاہد کے مطابق منگھوپیر چنگی کے قریب اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ دیا اور فائرنگ کردی۔

شہزاد کا کہنا تھا کہ ہاشم کو گولی لگی تو میں نے اپنی گاڑی تیز چلائی ، ہاشم کو لگنے والی گولی مجھے لگی جس سے میں زخمی ہوا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی

واقعہ سے متعلق ایس ایس پی اے وی ایل سی کا موقف بھی سامنے آگیا۔ ایس ایس پی عبد الرحیم کا کہنا ہے کہ اگر اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تو کارروائی ہوگی، ایس ایس پی ویسٹ و دیگر افسران سے رابطے میں ہیں، واقعےکی تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes