Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرین پاکستان سیمینار سے اوورسیز پاکستانی، تاجر اور زمیندار پُر امید، سرمایہ کاری کا اعلان

منصوبہ پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہو گا، سرمایہ کاروں کا اظہار اعتماد
شائع 12 جولائ 2023 10:49am
Overseas Pakistanis, businessmen and landowners are optimistic about Green Pakistan Seminar

گرین پاکستان سیمینار سے اوور سیز پاکستانی، تاجر اور زمیندار پر امید ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز ، ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ سرمایہ کار پُراعتماد ہیں اور سمجھتے ہیں کہ منصوبہ پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔

سرمایہ کار اور پریذیڈنٹ پاکستان ایسوسی ایشن شارجہ خالد نواز کا کہنا ہے کہ ”مجھے گرین پاکستان پراجیکٹ سے بہت خوشی ہوئی ہے، یہ وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے“

ان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان اقدام مثبت ثابت ہوگا، امید ہے کہ اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا، پراجیکٹ کو جلد سے جلد اپنی منزل کی طرف گامزن کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے۔

اوورسیز سرمایہ کار نے مزید کہا کہ ”یہ سرگرمی پاکستان کے زر مبادلہ اور پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی“ انھوں نے مزید کہا کہ ”ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں“۔

اوور سیز بزنس مین غلام مصطفیٰ نے کہا کہ ”ہم ملک میں سرمایہ کاری لے کر آئیں ہیں، ملک میں ایسے پراجیکٹس سے پاکستان کی زرعی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا“

زمیندار ملک ہمایوں کا کہنا تھا کہ“پاک فوج اور حکومت نے مل کر جو سبز انقلاب کی پالیسی بنائی ہے، ہم سب زمیندار اس کے تحت مل کر پاکستان کی تمام بنجر زمینوں کو آباد کریں گے“

pakistan economy

IMF PAKISTAN

Green Pakistan Initiative