Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز رفتار کار گرین لائن کے جنگلے سے ٹکرا کر الٹ گئی،2 افراد زخمی

حادثے میں گرین لائن کا جنگلا بھی ٹوٹ گیا
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 10:22am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ کے قریب تیز رفتار کار گرین لائن کے جنگلے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

بورڈ آفس کے قریب حادثہ صبح سویرے پیش آیا جہاں تیز رفتار کار گرین لائن بس کی گرل سے ٹکرا گئی۔

گرین لائن بس کی گرل سے ٹکرانے کے بعد کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گرل اور دیوار کا ملبہ ٹریک پر آگیا۔

متعلقہ حکام نے ٹریک سے ملبہ ہٹانے کے بعد گرین لائن بس کا راستہ صاف کر دیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کار میں موجود تمام افراد محفوظ رہے تاہم کار میں سوار دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب گرین لائن کے پاس کوئی حادثہ پیش آیا ہو، فروری میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا تھا، مسافر بس جنگلے سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

karachi

car accident

Green Line