Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:انسداد دہشت گردی ٹیم پر موٹرسائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی، دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، ابتدائی رپورٹ

پولیس موبائل کو نقصان، انٹلی جنس ٹیم کالعدم ٹی پی پی کیخلاف کام کر رہی تھی، راجہ عمر خطاب
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2023 09:30am
کراچی میں پولیس پر حملے کے بعد تباہ شدہ موٹرسائیکل۔ دوسری جانب پولیس وین پر بم کے چھروں کے نشان واضح ہیں
کراچی میں پولیس پر حملے کے بعد تباہ شدہ موٹرسائیکل۔ دوسری جانب پولیس وین پر بم کے چھروں کے نشان واضح ہیں

کراچی میں انسداددہشت گردی ڈیپارٹمنٹ انٹیلیجنس ونگ کی ٹیم پر موٹرسائیکل بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی، راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم پر نادرن بائی پاس کے قریب حملہ کیاگیا، بدھ کی صبح کچے راستہ پر قبرستان کے قریب مو ٹر سایکل میں نصب بم سے ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کچھ عرصے سے اس علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی اور واپسی پر موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں موجود سی ٹی ڈی کی تمام نفری اور مو بائیلوں کو طلب کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بعض تصاویر بھی جاری کی گئی جن میں ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل اور ایک پولیس وین کو ہونے والا نقصان نظر ارہا ہے۔ پولیس وین کو بم کے چھرے لگے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دو کلو دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

terrorist attack

Karachi Police

Karachi Crime