Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: بیٹے کو بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ بیٹے سمیت جاں بحق

باپ اور بیٹا دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے
شائع 11 جولائ 2023 09:10pm

اسلام آباد میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث باپ اور بیٹا موت کے منہ میں چلے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی ٹین فور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گر گیا، اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچے کو نکالنے کے لئے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی، تاہم دم گھٹنے کے باعث باپ اور بیٹا دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 15 سالہ عبدالرحمان اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک دونوں کی لاشیں گٹر سے نہیں نکالی جاسکیں، لاشیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

Father and son died

Death due to lack of manhole covers