Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی ایکٹ کے تحت سویلین ٹرائل کیخلاف کیس: عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

آرمی ایکٹ کے تحت سویلین ٹرائل کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق...
شائع 11 جولائ 2023 06:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آرمی ایکٹ کے تحت سویلین ٹرائل کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی آرمی ایکٹ کے تحت سویلین ٹرائل کے خلاف اور واقعات پر جی آئی ٹی بنانے کے لیے کیسز کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 33 افراد کے مقدمات سامنے لائے گئے ہیں جن میں سے 7 جیلوں میں ہیں، کیس میں حکومت نے تاحال جواب جمع نہیں کیا، اس لیے حکومتی جواب تک حکم امتناع جاری کرے۔

دوسرے کیس میں وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ واقعات پر جی آئی ٹی تشکیل دی جائے کیونکہ حکومت اس بھی جواب جمع نہیں کیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے کوئی حکم نہیں دیا جاسکتا۔

جی آئی ٹی سے متعلق کیس میں عدالت نے حکومت سے دو دن میں جواب طلب کرلیا جبکہ ملٹری کورٹس سے متعلق کیس میں عدالت نے حکومت سے 3 دن میں سپریم کورٹ میں اب تک ہونے والی کارروائی کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کرکے دونوں کیسز کی سماعت ملتوی کردی۔

Peshawar High Court

Military courts in Pakistan

MAY 9 RIOTS