Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلستان جوہر ہراسگی واقعے میں مشتبہ شخص موٹرسائیکل سمیت پکڑا گیا

حراست میں لیا گیا شخص سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھتا ہے، پولیس
شائع 11 جولائ 2023 03:04pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

کراچی گلستان جوہر میں خاتون کو ہراسان کرنے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا جب کہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پولیس نے دعوی کیا کہ حراست میں لیا گیا شخص سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھتا ہے، البتہ واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

karachi

Karachi Police

gulistan e johar

rape attempt