Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل کی الیکشن کمیشن میں عدم پیشی
شائع 11 جولائ 2023 11:05am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسدعمر نے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانا ہے، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

Fawad Khan

imran khan

Arrest Warrant

Election Commission of Pakistan (ECP)