Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئی سدرن گیس کمپنی آفسر کے قتل کے شبے میں خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

ممکنہ طور پر ڈاکٹر رحم کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا، پولیس
شائع 11 جولائ 2023 08:47am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے چیف میڈیکل آفیسر کے قتل شبے میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

فیروز آباد نرسری سے 6 جولائی کو اغوا ہونے والے ڈاکٹر رحم علی شاہ کی لاش 9 جولائی کو سہراب گوٹھ کے قریب سے ملی تھی، ان کے قتل کے شبے میں خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ورثا نے تھانہ فیروز آباد میں ڈاکٹر رحم علی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا جب کہ مقتول کی لاش 7 جولائی کو ایدھی پہنچائی گئی اور ان کی گاڑی سرجانی ٹاؤن سے ملی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ایس ایس جی سی میڈیکل آفسر ڈاکٹر رحم کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا جس کے بعد ملزمان لاش سول اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔

karachi

murder case

Sui Southern Gas Company

medical officer