Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

اغوا کار ملزمان قمر شہزاد اور مفرور ملزم نعیم گرفتار
شائع 10 جولائ 2023 11:55pm

پولیس نے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیوں کو بازیاب کرا کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ جنوبی پولیس نے طارق روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مقدس کو ہیومین انٹیلیجنس او مغویہ ماریہ کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بازیاب کروا لیا، جب کہ اغواء ہونے والی ایمان سید کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 7 سے اغوا ہونے والی 22 سالہ لڑکی کو بھی طارق روڈ سے بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج تھا، لڑکی کو سی پی ایل سی کی مدد سے ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس نے طارق روڈ سے بازیاب کرایا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم قمر شہزاد اور مفرور ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث تیسرا ملزم سعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

kidnapped

Kidnapping for Ransom

kidnaping in karachi

girls kidnaping