Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت کا دونوں رہنماوں کو 24 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم
شائع 10 جولائ 2023 10:48pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیشِ کیا، پولیس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی، اور دونوں رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جب کہ عدالت نے اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 24 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ اور اعجازِ چوہدری کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

pti chairman

ejaz chaudhary

Omer Sarfraz Cheema

PTI Leaders arrested