Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سوات میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق

ملبے سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 10 جولائ 2023 09:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس، مقامی لوگوں اور رسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے لے کر 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے مزید افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ حادثے کی جگہ پر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

Sawat

mengora

land sliding