Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عباسی شہید اسپتال: آج نیوز کی خبر پر ایکشن، سیورج کے پانی کی نکاسی شروع

گندے پانی سے اسپتال آنے والے شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے
شائع 10 جولائ 2023 08:17pm

آج نیوز کی نشاندہی پرانتطامیہ نے ایکشن لیتے ہوئےعباسی شہید اسپتال کے باہر سیورج کے پانی کی نکاسی شروع کردی، گندے پانی اسپتال آنے والے شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے اطراف میں گٹر ابلنے سے مرکزی اور ایمرجنسی کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا تھا۔

آج نیوز نے معاملے پر پھرپور کوریج کی تھی جس پر انتظامیہ جاگ اٹھی اور صفائی کا کام شروع کردیا۔

مریضوں اور تیمارداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال آتے ہوئے مرکزی دروازے پرتعفن سے سانس لینا محال ہوگیا تھا۔

شہریوں نے آج نیوزکا شکریہ ادا کیا جس کی نشاندہی پرصفائی کا کام شروع ہوا ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ پانی جمع ہونے سے مریض بہت پریشان تھے شکر ہے کام شروع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مشینری کے ذریعے سیوریج کے پانی کی نکاسی کاکام شروع کردیا ہے۔

AAJ NEWS

sewerage

Abbasi Shaheed Hospital