Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سول ایوی ایشن ملازمین کا ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کیخلاف لاہور ائر پورٹ پر احتجاج

نجکاری کی تفصیلات فراہم نہ کیں توائیر پورٹس پر فضائی آپریشن روک دیں گے، مظاہرین
شائع 10 جولائ 2023 03:28pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

لاہور ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ملازمین نے پاکستان کے تین بڑے اٸیر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ روکنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سی اے اے ملازمین نے حکومتی منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے تین بڑے اٸیر پورٹس کو آؤٹ سورس کر کے ادارے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ، سیکرٹری ایوی ایشن اور منسٹر ایوی ایشن نجکاری کی تفصیلات فراہم کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ملازمین نے دھمکی دی کہ حکومت اور سی اے اے انتظامیہ نے نجکاری کی تفصیلات فراہم نہ کیں تو تمام ملکی ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن روک دیا جائے گا۔

CAA

federal government

lahore airport

Airports