Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلستان جوہر خاتون ہراسانی واقعہ، شارٹس پہنے متعدد نوجوان پولیس کی گرفت میں

ملزم کے حلیہ سے مماثلت رکھنے والے 27 نوجوانوں سے تفتیش
شائع 10 جولائ 2023 02:09pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں خاتون کو حراساں کرنےوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

پولیس نے شارٹس پہنے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ 15 موٹرسائیکل مکینک کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کروایا ہے تاکہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے حلیہ سے مماثلت رکھنے والے 27 نوجوانوں سے تفتیش کی گئی ہے، جبکہ جِم میں آنے والے نوجوانوں کو بھی چیک کیا گیا۔

پیٹرول پمپس کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئیں۔

پولیس نے تفتیش کے دوران 600 سے زائد مکانات کو سرچ کیا اور 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کیں۔

karachi

harassment

gulistan e johar