Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر، نئی تاریخ مقرر

فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے، عدالت
شائع 10 جولائ 2023 12:23pm
سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لئے 18 جولائی کی نئی تاریخ مقرر کردی جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

احستاب عدالت سے روانگی پر شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے کہ عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر27 جون کو ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

accountability court

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

lng reference