Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم لندن کیخلاف کریک ڈاؤن میں گرفتاریاں شروع، نئے مقدمے میں بانی متحدہ نامزد

ایم کیو ایم لندن گروپ کو کسی صورت کراچی اور حیدر آباد میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2023 03:11pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے خلاف گذشتہ روز کورنگی سے ریلی نکالے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پولیس نے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیسکا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائیوں کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

احکامات ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے کورنگی ریلی میں شریک ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی گرفتاریوں کا آغاز کردیا۔

کورنگی اور لانڈھی میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کورنگی میں ریلی کے منتظمین اور متعدد شرکاء کو شناخت بھی کرلیا گیا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ اعلی سرکاری حکام نے ایم کیو ایم لندن گروپ کو کسی صورت کراچی اور حیدر آباد میں سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

crack down

MQM London