Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورین بینڈ نے کراچی والوں کے دل جیت لیے

آرٹس کونسل کراچی مہمان فنکاروں کی شاندار پرفارمنس
شائع 09 جولائ 2023 09:14pm

آرٹس کونسل کراچی میں کورین فیوژن میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں کوریا سے آئے ’این سیمبل سو ’ بینڈ نے شرکا کے دل جیت لیے ۔

کورین سفارتخانہ کراچی کے زیر اہتمام میوزیکل پروگرام میں روایتی کورین میوزک کو بھی پیش کیا گیا، کورین موسیقی کے ساتھ گلوکارہ نتاشہ بیگ کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے ۔

آج ٹی وی سے گفتگو میں گلوکارہ نتاشہ بیگ کا کہنا تھا کہ کورین بینڈ کے ساتھ ۲ گانوں پر پرفارم کیا یہ ایک نیا تجربہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت کی طرح موسیقی میں بھی فرق ہے تاہم اس بینڈ کے ساتھ پرفارم کرنے کا مقصد یہی تھا کہ مستقبل میں مختلف زبانوں میں بھی کچھ پرفارم کرسکوں ۔

میوزیکل شو میں کورین کونسل جنرل Yi Sungho نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے نتاشہ بیگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی مستقبل میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلچرل پروگرامز کا تبادلہ اچھی روایت ہے اس سے دونوں ملکوں کی ثقافت کو فروغ ملے گا، پاکستان اور کوریا کا کلچر بہت مختلف ہےتاہم ثقافتی رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

کورین فنکاروں نے شائقین کا جوش دیکھا تو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ، مہمان فنکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے بہت پیار دیا یہاں پرفارم کرکے بہت مزہ آیا اگر مستقبل میں بھی ہمیں دعوت دی گئی تو یہاں ضرور آئیں گے ۔

شرکا بھی منفرد موسیقی سے خوب محظوظ ہوئے تاہم اپنے منفرد آلات موسیقی سے جب فنکاروں نے دھن پیش کی حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے ۔

کورین فیوژن میوزک کانسرٹ میں ؂ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، مرزا اختیار بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ شو کے اختتام پر کورین فنکاروں کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔

koren Band

ENSEMBLE SU