Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 6 اور گوجرانوالہ کے 4 افراد بھی شامل
شائع 09 جولائ 2023 06:36pm
تصویر - روئٹرز/فائل
تصویر - روئٹرز/فائل

یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جب کہ متعدد افراد کی موت کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

یونانی حکام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 15 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 6 افراد اور گوجرانوالہ کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

دیگر افراد میں شیخوپورہ، راولپنڈی، میرپور، وہاڑی اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی۔

Greece Boat Disaster

Greece boat accident