کندھ کوٹ: پولیس کا اہلکاروں کی بازیابی کیلئے تیغو قبیلے کے سردار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
کندھ کوٹ میں ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد پولیس نے سردار تیغو تیغانی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 2 روز قبل ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا، تاہم 40 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پولیس اپنے اہلکاروں کو بازیاب نہ کراسکی۔
دوسری جانب پولیس حکام نےتیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس گڑہی تیغو پہنچ گئی ہے، جب کہ گڑہی تیغو کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا کہ یا تو مغویوں کو آزاد کریں یا پھر سردار تیغو کو گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب سردار تیغو خان نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پولیس کی سپورٹ کی ہے، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.