Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: راہ چلتی لڑکی کو روکنے والے ملزم کا خاکہ تیار

راہ چلتی لڑکی کو روکنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردیں
شائع 09 جولائ 2023 03:33pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے خاکہ تیار کرالیا، جو سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے بنایا گیا۔

گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب راہ چلتی لڑکی کو روکنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردیں۔

واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کروایا ہے تاکہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے شخص کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے جبکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے خاکہ تیار کیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، کمیٹی میں ایس پی گلشن، دو ڈی ایس پیز اور دو ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اوباش نوجوان نے گلستان جوہر میں راہ چلتی لڑکی پر جنسی حملے کی کوشش کی تھی لیکن مزاحمت کے بعد لڑکی بھاگ گئی تھی۔ ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا۔

Karachi Police

Karachi Crime

rape attempt