Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا قتل، مکینوں کا لاشیں سڑک پر رکھ کا احتجاج

مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
شائع 09 جولائ 2023 02:31pm

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ شریف آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹے کو قتل کردیا گیا، ملزمان موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کو نوشکی سے تعلق رکھنے والا شخص عبدالکریم اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح رہزنوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔

ملزمان نے موٹر سائیکل نہ دینے پر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور بیٹے اعجاز احمد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں رہزنی ڈکیتی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Dacoits

quetta police

Balochistan law and order situation