Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو پلک جھپکتے ہی دور کرنے کا نیا طریقہ

بون سیٹنگ تکنیک کے ماہر رضوان احمد 6 سالوں سے لوگوں کی خدمت میں مصروف
شائع 09 جولائ 2023 01:52pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

جسم کے کسی بھی ہڈی یا جوڑ کا درد ادویات سے دور کرنے کا وقت ہوا پرانا، اب لاہور میں ہڈی جوڑ کے درد کو پلک جھپکتے ہی دور کرنے کا نیا طریقہ متعارف کروا دیا گیا۔

ہڈی جوڑ کے درد کا علاج اب مہینوں یا گھنٹوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں ہوگا، سی ایل ایم متھیڈ کے ماہر رضوان احمد اس خاص بون سیٹنگ تکنیک کے ذریعے کسی بھی جوائنٹ یا ہڈی کے درد کو دور کر دیتے ہیں۔

بون سیٹنگ تکنیک کے ماہر رضوان احمد کا دعویٰ ہے کہ وہ بغیر دوائی کے خاص مہارت سے ہڈیوں اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کا منفرد علاج کر رہے ہیں۔

رضوان احمد کا کہنا ہے کہ خاص خوارک کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کیلئے بہتر انداز اپنایا جائے تو انسانی ہڈیاں کبھی بیمار نہیں ہوں گی۔

پاکستان میں بون سیٹنگ تکنیک کے پہلے ماہر رضوان احمد گزشتہ 6 سالوں سے اس تکینک کے تحت لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

health tips

Pakistan Education & Health

Bone setting Techniques