Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شدید زخمی

زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس
شائع 09 جولائ 2023 09:38am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس سے ڈی ایس پی فاروق زمان شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی مامول کے گشت پر تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان کو تشویشناک حالت میں ایم ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس افسر پر فائرنگ کا واقعہ غنڈو چوکی کے قریب پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

kp police

KP Law and Order Situation

KP caretaker cabinet