Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ بھر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ
شائع 09 جولائ 2023 08:36am
Rain lashes parts of Karachi, brings respite from heat - Aaj News

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے نمائش، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملیر، کورنگی، لانڈھی اور ڈی ایچ اے میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سات سے گیارہ جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

مئیر کراچی کا دورہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن اور متصل علاقوں میں بارش کے پانی کو کلیئرکردیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا جائز ہ لینے نکلا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے شاہراہ فیصل کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ میٹروپول سے ایئرپورٹ تک شاہراہ فیصل کا معائنہ کیا ہے۔ فلک ناز کا روایتی چوکنگ پوائنٹ بھی کلیئر ہے۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ٹیمیں اور مشینری سڑکوں پر موجود ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، اوکاڑہ اور زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، چھور، حیدرآباد، جامشورو اور کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔

تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Karachi Rain

rains

Punjab Rains

KPK rains

Balochistan rains