سوئیڈن واقعے کیخلاف سنی تحریک کا نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک حرمت قرآن مارچ
سوئیڈن واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان سنی تحریک نے نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک حرمت قرآن مارچ کیا۔
مارچ کی قیادت سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کی، مارچ میں علماء و مشائخ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجروں نے شرکت کی۔
سوئیڈن واقعے پر کراچی میں سنی تحریک نے مارچ کے شرکاء نے سویڈن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ مذہب ہماری ریڈ لائن ہے۔
سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے نمائش چورنگی پر حرمت قرآن ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے ہر براعظم میں عظمت قرآن کی بات ہورہی ہے، دنیا کا ہرمذہب دوسرے مذاہب کا احترام کرتا ہے، ہمارے علماء نے توریت اور زبور کا بھی نام بتایا، یہ اسلام دشمنی اسلام فوبیا ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا یہ عوام غیرت مند ہیں جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، سرکار اور صحابہ کی حرمت ہمارا ایمان ہے، قرآن سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے تاجرمارکیٹ سے سوئیڈن کا سامان نکال دیں۔
ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ توہین کرنے والے کا سر گردن پر نہیں ملے گا، جب سرکار دنیا میں تشریف لائے تو کہا کہ جنگ میں عورت اور بچوں کو ہاتھ نہ لگاِئیں لیکن غیرت میں ہمارے پاس فاروق اعظم کی تلوار موجود ہے۔
سویڈن واقعہ: راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ کا احتجاج اور ریلی
دوسری جانب سویڈن واقعے کے خلاف راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔
ریلی سے راولپنڈی مسلم لیگ کے رہنماؤں اور انجمن تاجران کے صدرشرجیل میر نے سوئیڈن کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر کا کہنا تھا کہ سوئیڈن واقعہ مغرب کا اسلام سے خوف کی علامت ہے۔ حکومت فوری طور پر اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس یا او آئی سی کے پلیٹ فارم سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ میں غم وغصہ ہے۔ ایسے واقعات پر مغرب کی خاموشی دنیا میں امن کے لیے خطرناک ہے۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ سے بھی سوئیڈن کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
Comments are closed on this story.