Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین پر مشتمل چور گروہ نے معمر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔۔۔
شائع 08 جولائ 2023 04:24pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جہانیاں میں خواتین پر مشتمل چور گروہ نے پرس چوری سے منع کرنے پر معمر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خواتین پر مشتمل چوروں کے گروہ نے صدر بازار میں خریداری کے لئے آئی خاتون کا پرس چوری کرنے کی کوشش کی تو روکنے پر تلخ کلامی ہوگئی۔

جس پر مبینہ چور خواتین نے معمر خاتون پر تھپڑوں، لاتوں، اور گھونسوں کی برسات کردی۔

تشدد سے مذکورہ معمر خاتون بے ہوش ہوگئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ چور خواتین موقع سے فرار ہو گئیں۔

بے ہوش ہونی والی خاتون کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود چور گروہ کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

Viral Video

Women Thief Gang