Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بائیس ٹن ایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

ٹینکر کو حادثہ بس کو کراس کرتے ہوئے پیش آیا۔
شائع 08 جولائ 2023 03:00pm

بھکر میں میانوالی مظفرگڑھ روڈ پرایل پی جی سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر میں 22 ٹن ایل پی جی موجود ہے۔

ٹینکر کو حادثہ بس کو کراس کرتے ہوئے پیش آیا۔ ٹینکر کوہاٹ سے ملتان جا رہا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹینکر کی بیٹری کے کنکشن کو کٹ آف کر دیا گیا، کرین بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہے۔

پولیس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ڈی ای او سی) کنٹرول موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Bhakkar

LPG Tanker