Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یار خان : سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق

بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ترنڈہ محمد پناہ سانگلہ موری کے قریب پیش آیا
شائع 08 جولائ 2023 01:26pm
فوٹو: علامتی تصویر/ فائل
فوٹو: علامتی تصویر/ فائل

رحیم یارخان میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچوں کے ڈوبنے کا واقعہ ترنڈہ محمد پناہ سانگلہ موری کے قریب پیش آیا۔

بچوں کے ڈوبنے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت عالیہ اور مدثر کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں بچے بہن بھائی ہیں۔

نہاتے ہوئے بچوں کی موت کے بعد متاثرہ گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

Punjab police

rescue 1122

swimming pool Death