Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : سڑک پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا، ٹریفک کی روانی متاثر

ضلعی انتظامیہ نے ٹاؤن شپ پیکو روڈ پر بحالی کا کام شروع کردیا
شائع 08 جولائ 2023 12:12pm

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ پیکو روڈ پر سڑک پر دس فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔

بارشوں کے بعد سڑک پر پڑنے والے شگاف سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

پیکو روڈ پر پڑنے والا شگاف 10 فٹ گہرا ہونے کے ساتھ 10 فٹ چوڑا بھی ہے۔

سڑک پر گڑھا پڑنے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بحالی کا کام شروع کردیا۔

یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ دنوں ریکارڈ بارشیں ہوئیں جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بارش کے وقت اہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں۔