Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی، ہائی پروفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانے کا اہم فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم
شائع 08 جولائ 2023 11:30am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، متعلقہ افراد کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نو مئی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے سانحہ نو مئی میں ملوث 171 افراد کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔

اجلاس کے موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، مفرور شرپسندوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔

Punjab police

Care Taker CM Punjab

MAY 9 RIOTS